ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی ، مبینہ پولیس مقابلہ میں 2خطرناک ملزمان گرفتار، 3 فرار تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ننکانہ صاحب میں سی سی ڈی نے مبینہ پولیس مقابلے میںدو خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق CCD تھانہ ننکانہ میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی ایف آئی آر درج کی گئی کارروائی کی قیادت سرکل انچارج انسپکٹر تصور منیر نے کی، جو تھانہ واربرٹن کی حدود میں مچھرالہ سیم پل کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار پانچ مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کو بھی ایک گولی لگی۔ پولیس نے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کی، جس میں دو ملزمان ندیم عرف ببلو اور اکرام زخمی ہو کر گرفتار ہو گئے، جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے گرفتار ملزمان سے 9 ایم ایم پستول اور گولیوں کے خول برآمد کیے گئے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ایڈیشنل آئی جی CCD سہیل ظفر چھٹہ نے کامیاب کارروائیوں کو پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔