سرگودھا(بیورو چیف طاہراشرف)سرگودہا تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، پڑوسن خواتین کیساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزمان گرفتار
تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے بدر رانجھا میں خواتین کو ہراساں کرنے اور انکی ویڈیو بنانے والے ملزمان کو دھر لیا گیا ملزمان نے گھر کی چھت پر چڑھ کر ہمسایہ خواتین کو نازیبا اشارے کیے اور ہراساں کیا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او سرگودھا نے فوری نوٹس لیا، جس پر تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام شبیر اور شناور کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے
ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو بھی خواتین کی عزت پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف