ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) غربت اور قرض نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن کے نواحی گاﺅںمصطفیٰ آباد کا رہائشی غضنفر کے 18 سالہ نوجوان بیٹا ہارون مائیکروفنانس ادارے سے لیے گئے قرض اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر زندگی کی بازی ہار گیاتفصیلات کے مطابق ہارون نے پرائیویٹ مائیکروفنانس کمپنی سے قرض حاصل کر رکھا تھا، جس کی قسطیں ادا کرنا اس کے لیے ممکن نہ رہا۔ بے روزگاری اور گھریلو حالات نے اسے شدید ذہنی دباو کا شکار کر دیا، جس کے باعث اس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔