ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف ضلع میں بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچیکی مین بازار میں ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا اور دوکانداروں کو وارننگ کے آخری نوٹس جاری کیے۔اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں کسی کو بھی اپنی حدود سے ہرگز تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا دکان مالکان اپنا سامان اور دیگر اشیاءاپنی دکانوں کے اندر رکھیں کسی بھی قسم کی کوئی چیز سڑک پر نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ راستوں کو صاف ستھرا اور کشادہ کیا جائے گا اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی تو سخت ترین ایکشن ہو گا اور حکومت کی ہر صورت رٹ برقراررکھی جائے گی۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں ، کسی کو بھی دورباہ تجاوزات کرنے کی جرات نہیں کرنے دیں گے۔