ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی بائی پاس پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ساٹھ سالہ خاتون کلثوم اختر جاں بحق ہو گئیں تفصیلات کے مطابق خاتون ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار تھیں جو جمپ پار کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں کلثوم اختر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئیںریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔