حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء کامریڈ شبیر لغاری نے تھانہ راہوکی کے ایس ایچ او پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ زمین کے مقاطے کے معاملے پر بااثر شخص کی پشت پناہی کرتے ہوئے محنت کش عبد اللہ سولنگی کو دھمکیاں دے رہا ہے حیدرآباد پریس کلب میں یاسین آرائیں، راشد سولنگی اور زمین پر مقاطے پر لینے والے محنت کش عبد اللہ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21نومبر 2023کو عثمان شاہ اسٹاپ مسو بھرگڑی روڈ پر واقع دوست محمد ایگریکلچر فارم گروپ کے مالک میاں خورشید منو سے 480ایکڑ زمین میں سے 147ایکڑ غیر آباد زمین کو آباد کرنے کیلئے فصل کی نصف پیداوارکی بنیاد پر چار سالہ معاہدہ کیا گیا زمین کو قابل کاشت بنانے اور آبادکاری پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ ہوئے لیکن ایک ماہ سے راہوکی تھانہ کے ایس ایچ او قربان عاقلا نی تھانہ بلا کر زمین خالی کرکے کسی کمپنی کے حوالے کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچا تواس کے ذمہ دار ایس ایچ او قربان عاقلا نی، فارم مالک میاں خورشید منو، اس کا مینیجر محمد امین کھرل، قربان کھرل اور زمان کھرل ہوں گے۔