حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی اکیڈمک کونسل کا58واں خصوصی اجلاس یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی اجلاس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کا مقصد اکیڈمک ایئر 2023اور کیلنڈر ایئر 2025کے دوران مختلف تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی فہرستوں کی منظوری اور سفارش تھامنظور شدہ فہرست میں یونیورسٹی کی پانچوں فیکلٹیز کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایگریکلچرل کالج، ڈوکری، سب کیمپس عمرکوٹ اور خیرپور کالج آف ایگریکلچرل اینڈ مینجمنٹ سائنسز، خیرپور میرس کے کامیاب طلبہ شامل ہیںاجلاس میں طلبہ کی میرٹ پوزیشنز اور ان کو دیئے جانے والے اعزازی میڈلز کی بھی منظوری دی گئی، جو تعلیمی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیئے جائیں گے اس موقع پر ایک خصوصی شق پر بھی غور کیا گیا، جو سب کیمپس عمرکوٹ میں ڈپلومہ ان لائیوسٹاک پروگرام کیلئے ڈگری اور ٹرانسکرپٹ سرٹیفکیٹس کے فارمیٹ کی منظوری سے متعلق تھی۔