ننکانہ صاحب ( بیوروروپورٹ) پٹرول چھڑک کر خودسوزی اور زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کے کوشش ، دو افراد ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں خودکشی کی کوششوں کے دو مختلف واقعات پیش آئے، جن میں دو افراد کی حالت غیر ہوگئی پہلا واقعہ واربرٹن روڈ پر جسلانی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پچاس سالہ سخاوت نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیادوسرا واقعہ شاہ کوٹ روڈ کے گاو¿ں چک نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں 48 سالہ ارشد نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ فوری طور پر پہنچا اور متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیادونوں واقعات کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم مقامی افراد نے ان واقعات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔