رپورٹ ای این آئی بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیکچرار کی جانب سے طالبہ کو جنسی ہراسانی کا شکار بنائے جانے کا انکشاف۔پولیس تھانہ بغداد الجدید نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں درج ایف آئی آر نمبر 1173/25 کے مطابق طالبہ(م) نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سافٹ ویئر انجنئیرنگ کی طالبہ ہے اور احمد محمود نامی وزیٹنگ لیکچرار نے گزشتہ روز مجھے اپنے گھر پر بلا کر نہ صرف 50 ہزار روپے رشوت ڈیمانڈ کی بالکہ ناجائز جنسی خواہشات کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں فیل کرنے کی دھمکی دی اور میرے ساتھ دست درازی شروع کردی۔وائس چانسلر نے مذکورہ لیکچرار کے کلاسز پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کے یونیورسٹی میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔