حیدرآباد(عمران مشتاق ) خواتین کی سیاسی شمولیت پر مرکوز جاری مہم “بول اٹھو”کے تحت، ایک اہم تقریب کا انعقاد قاسم آباد ٹائون آفس حیدرآباد میں کیا گیا جس کی صدارت معروف سماجی رہنماء صبا ظہور عباسی نے کی شِرکت گاہ کے زیر اہتمام منعقد ہ تقریب کا مقصد نو منتخب اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کونسلرز کو مقامی حکومت کے نظام میں ان کے آئینی کردار، اختیارات اور ذمہ داریوں سے روشناس کروانا تھاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبا ظہور عباسی نے کہاکہ یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک خواب کی تعبیر ہے وہ خواب جس میں عورت صرف ووٹر نہیں بلکہ ایک بااختیار رہنماء اور فیصلہ ساز ہے مہمان خصوصی چیئرمین قاسم آباد ٹائون عبدالغفور درس نے اپنے خطاب میں اس مہم کو سراہا اور کہاکہ خواتین کی سیاسی شمولیت کیلئے’بول اٹھو’اور شِرکت گاہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں خواتین کو الیکشن لڑنے اور قیادت کرنے کا پورا حق ہے ہماری عظیم رہنماء شہید بینظیر بھٹو نہ صرف ایک سیاسی جماعت بلکہ پورے ایشیا کی خواتین کی قائد تھیں تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کا استقبال ایک خوبصورت گلاب اور حوصلہ افزا اقتباس کے ساتھ کیا گیاتقریب کے اختتام پر شِرکت گاہ اور اس کے مقامی شراکت داروں نے اس عزم کے اعادہ کے ساتھ کیا خواتین کو باوقار، بااختیار اور مساوی سیاسی عمل میں شرکت کا موقع فراہم کیا جاتا رہے گا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدف اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی غفرانہ آرائیں ودیگر بھی موجود تھے۔