ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کا تھانہ وہوا کے علاقوں کا دورہ — محرم الحرام کے جلوس روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے محرم الحرام کے پیش نظر تھانہ وہوا کے علاقوں بستی مٹھے والی، بستی دولت والی، اور بستی کوتانی کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیے۔
ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مقامی عمائدین اور امن کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہر ممکن اقدامات کے ذریعے پُرامن ماحول قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔