حیدرآباد(رپوٹ عمران میشتاق )میڈ یکل سپر نٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد وجا مشورو ڈ اکٹرعلی اکبر ڈاہری نے یکم محرم الحرام سے13محرم الحرام تک سول ہسپتال حیدرآباد و جامشورومیں ایمر جنسی نافذ کر کے ہسپتا ل کے ڈ اکٹر ز ، پیر ا میڈ یکل اور نر سنگ اسٹا ف سمیت اور دیگر ملازمین کی ہفتہ وار سمیت تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیںیہ بات انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بتائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7سے 10محرم کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کے پیش نظر شعبہ حادثات اور ایمر جنسی آپر یشن تھیٹر میں ہر قسم کی ادویات اور آپر یشن میں استعمال ہو نے والا جراحی سامان و ادویات میں اضافہ کیا جائے گا اس حوالے سے ایک سرکیولرکے ذریعے ہسپتا ل کے تمام وارڈو شعبہ جات کے انچارجز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیںکہ وہ شعبہ حادثات اور ایمرجنسی آپر یشن تھیٹر میں تمام ضروری سامان کی موجود گی کو یقینی بنائیں اور 24 گھنٹے ڈیوٹیوں پر الرٹ رہنے کو ترجیح دیں 9اور 10محرم الحرام کو بھی اوپی ڈی کھلی رہے گی اوراس کے ساتھ ہی عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ویجی لنس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے انچارج ایم ایس ڈاکٹرعلی اکبر ڈاہری خود ہونگے جبکہ ٹیم کے ممبران میں حیدرآباد سول ہسپتال کیلئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ساجن ہالیپوٹو،اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد علی قائمخانی، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن ،ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ، اے ایم ایس ڈاکٹر مرتضی میمن، اے ایم ایس ڈاکٹر نفیس حیدرچوہان اور سول ہسپتال جامشورو کیلئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ساجن ہالیپوٹو، اے ایم ایس جامشوروڈاکٹر منیر احمد شیخ، اے ایم ایس ایڈمن جامشورو ڈاکٹر عبدالغفار شیخ،اے ایم ایس شعبہ حادثات و ایمرجنسی جامشوروڈاکٹر عبدالجبار چانڈیواورآر ایم او جنرل ڈاکٹر شفیق لغاری ٹیم میں شامل ہونگے اور یہ ممبران وقتاً فوقتاً ہسپتال میں مختلف وارڈ اور شعبہ جات کے دورے کریں گے اور ادویات سمیت جراحی کے سامان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزو پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کو چیک کرکے ایمرجنسی کاجائزہ لیتے رہیں گے۔