حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے کہا ہے کہ ون اسٹاپ پولیس پروٹیکشن سینٹرز حیدرآباد سے پھوٹنے والی روشنی کی کرنیں سندھ کے دیگر شہروں میں قائم کئے جانے والے سینٹرز کو منور کریگی تربیتی ورکشاپس شرکا کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافے کا سبب بنتی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے صنفی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کی پر وقار انداز میں بحالی کیلئے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تربیتی ورکشاپ ریفرل ایجنسیز اور جی بی وی سے متاثرہ افراد کو سروس فراہم کرنے والے اداروں کیلئے”معذور افراد کیلئے جامع جی بی وی ریفرل راستے اور متاثرین پر مبنی معاونت”کے موضوع پر منعقد کیا گیا ورکشاپ میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس برائے جینڈر اور انسانی حقوق شہلا قریشی نے بھی شرکت کی یہ ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کے ریفرل شراکت داروں کیلئے پہلا تربیتی ورکشاپ تھا، جس میں مختلف سروس فراہم کرنے والے اداروں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو نے پارٹنرز، اقوام متحدہ کی آبادی فنڈ ، پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل اور ایف سی ڈی او کے پروگرام کے تحت کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور او ایس پی سی کی بنیادی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا اورکہا کہ اس اہم اقدام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ تعاون ضروری ہے اے آئی جی پی برائے جینڈر کرائم اور انسانی حقوق شہلا قریشی نے سندھ میں قائم ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹرز کے حوالے سے پولیس کے کردار، اقدامات اور پیشرفت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو صبا اسرار نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ورکشاپ کا اختتام اسناد تقسیم کرنے کی تقریب اور اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا جن میں ڈی آئی جی ، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو ، اے ایس پی درِ تابش، ایس ایچ او ویمین پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر غلام سکینہ، بختاور زرداری، صدف رباب، ڈاکٹر اشفاق میمن ، نازیہ فرخ اور مختلف محکموں و سول سوسائٹی تنظیموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔