حیدرآباد(رپوٹ عمران مشتاق ) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے کہا کہ تھوڑی سی بارش نے حیسکو۔ بلدیہ۔ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت غفلت سے کب جاگیں گی۔حیسکو پورا سال فالٹ اور مینٹیننس کے نام پر نہ صرف لائٹ بند کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کرتی ہے بلکہ کروڑوں روپیہ اس مد میں خرچ ہوتا ہے لیکن رزلٹ زیرو آتا ہے۔ اس دفعہ تو حیسکو نے ایسی اعلیٰ کارکردگی دکھائی کہ عوام کو آنسووں سے رلا دیا کاروبار تو تباہ کر ہی دیا ہے۔ کہاں ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی کیا ایکشن لیں گے؟ یا عوام کے نصیبوں میں ظلم سہنا ہی لکھا ہے۔ بلدیہ کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آگئی ادھر بارش ادھر گٹر نالوں کا پانی سڑکوں پر چلنا نکلنا نماز کیلئے جانا دشوار سندھ کے دوسرے بڑے شہر کو لاوارث بنا دیا گیا۔ اس سے بہتر ہے حیدرآباد کو آفت زدہ اور رودل گاؤں میں تبدیل کردیں۔