حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو اور ڈی سی حیدرآباد زین العابدین میمن نے ٹنڈو جہانیاں کینٹ میں قدیمی آگ کے ماتم کا دورہ کیاایس ایس پی حیدرآباد اور ڈی سی حیدرآباد نے منتظمین ٹنڈو جہانیاں سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ گل حسن تھیبو، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر ملک جاوید اقبال، ایس ایچ او جی او آر سب انسپکٹر امتیاز لاڑک و دیگربھی موجود تھے ایس ایس پی حیدرآباد نے ڈی ایس پی کینٹ گل حسن تھیبو سے ٹنڈو جہانیاں کینٹ قدیمی آگ کے ماتم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ لی سید معظم علی شاہ نے ایس ایس پی حیدرآباد کو ٹنڈوجہانیاں قدیمی آگ کے ماتم اور اس سے متصل ایریا کا تفصیلی دورہ کروایا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیاایس ایس پی حیدرآباد نے اس موقع پر ٹنڈوجہانیاں پر سیکیورٹی فرائض کی ادائیگی پر مامورافسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی۔