حیدرآباد: 06 جولائی 2025 یوم عاشورہ مرکزی جلوس
امن و امان کیساتھ اختتام پذیر ہوا
ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں 10 محرم الحرام 2025 یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا
مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین، ایس ایس پی انویسٹیگیشن حیدرآباد عبداللہ میمن، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن, ڈی سی حیدرآباد زین العابدین میمن، مئیر حیدرآباد کاشف خان شورو کے ہمراہ مرکزی جلوس کا تفصیلی دورہ کیا اور مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
اے ایس پی در تابش، ڈی ایس پی کینٹ گل حسن تھیبو، ڈی ایس پی CIA افتخار احمد بریڑو، انچارج DIB انسپیکٹر جنید عباسی، انچارج ATF حیدرآباد فہیم فتح سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے
مرکزی جلوس کیلئے حیدرآباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی نگرانی کیلئے ڈی ایس پی سٹی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں جلوس کی CCTV کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی
محرم الحرام یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی فرائض کی ادائیگی کیلئے تعینات کی گئی, ATF فورس کے چاک و چوبند کمانڈو دستے مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ اہم مقامات اور بلڈنگ پر تعینات کئے گئے جہاں جوانوں کی سہولت کیلئے چھتری لگائی گئی. جلوس کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے
یوم عاشورہ پر امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر کے اہم مقامات اور شاہراوں پر پکٹس قائم کی گئی, مشکوک اشخاص پر نگرانی کیلئے مختلف مقامات پر کرمنل ریکارڈ ائیڈینٹیفیکشن سسٹم لگائے گئے
قدم گاہ مولا علی اور دادن شاہ کربلا کے منتظمین نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو یوم عاشورہ مرکزی جلوس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات فراہم کرتے ہوئے جلوس کو امن و امان سے گزارنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سراہا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نے بھی ایس ایس پی حیدرآباد کی قیادت میں ضلع حیدرآباد پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباشی دی
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد