سرگودھا(رپورٹ بیورو)سرگودھا ریجن پولیس کے اقدامات دیگر اداروں اور عوام کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال مثالی رہی( آر پی او محمد شہزاد آصف خان)
سرگودھا : ریجنل پولیس آفیسرمحمدشہزاد آصف خان نے سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آر پی او نے محرم الحرام کے پُرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران منظم اور مربوط حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے جو عوام کےجان و مال کے تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لیے ایک شاندار مثال ہیں۔ انہوں نے سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قیام امن برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ترجمان سرگودھا ریجن پولیس