
کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)سندھ پولیس ڈسٹرکٹ ٹھٹہ
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی کیش سنیچنگ کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل اور چھینی گئی کیش سمیت گرفتار، مقدمات درج
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 جون 2025 کو دوپہر کے وقت 2 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر تاجر عبدالرزاق میمن کو ٹھٹہ شہر میں ڈاکٹر قمر ممبائی کی کلینک کے قریب زخمی کرکے 5 لاکھ 85 ہزار رپیے کیش* چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 182/2025 سیکشن 392,397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ ٹھٹہ عبدالرزاق میمن کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی بمعہ اسٹاف نے رائیس ریسرچ سینٹر نیشنل ھائی وے ٹھٹہ تا حیدرآباد روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے کیش سنیچنگ کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم علی نواز ولد احمد بھرانی رہائشی بخاری محلہ ٹھٹہ کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس نے ملزم کے قبضے سے مدعی عبدالرزاق میمن کی واردات میں چھینی گئی کیش میں سے 70 ہزار رپیے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ٹھٹہ اور مکلی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
ملزم کا پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے مزید کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر آرمس ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ترجمان ٹھٹہ پولیس
