کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)کراچی
خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش ناکام دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
خواجہ اجمیر نگری سیکٹر ون اے فور میں ملزمان ایک شہری دلاور کو لوٹ رہے تھے
موقع پر خواجہ اجمیر نگری پولیس نے پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی
ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ہی ساتھی بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دونوں ملزمان کو حکمت عملی سے گرفتار کر لیا
زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا
ملزمان کے قبضے سے پسٹل موبائل فون موٹر سائیکل اور شہری سے چھینا ہوا پرس بما اسدی شناختی کارڈ برامد
ملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہےترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP