رپورٹ(رپورٹ محمد حسین سومرو)
تاریخ: 20 جولائی 2025
وقت: 0020 بجے شب
مقام: گارڈن گیٹ نمبر 2،
گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ گارڈن گیٹ نمبر 2 کے سامنے ایک نوجوان کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس اطلاع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر مکمل تفتیش کی۔ زخمی نوجوان دانش ولد آصف (عمر 17 سال) اور اسکے حقیقی چچا محمد سمیر ولد عبدالبشیر سے بیان لینے اور شواہد اکٹھے کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں بلکہ حقیقی چچا محمد سمیر ولد عبدالبشیر کے ہاتھوں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے غلطی سے گولی چلنے کا نتیجہ تھا۔ جوکہ سپاری والا کمپاؤنڈ مکان نمبر H-94اپنے گھر کے اندر 4thفلور پر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ متاثرہ فریق کے حقیقی چچا بنام محمد سمیر ولد عبدالبشیر خلجی نے واقعے کو چھپاتے ہوئے غلط جھوٹی معلومات سوشل میڈیا پر پھیلائیں اور پولیس کو بھی دانستہ طور پر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے واقعے کی اصل نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جھوٹی اطلاع، غلط بیانی، ہوائی فائرنگ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔جبکہ اصل واقع کا مقام مکان نمبر H-94 سپاری والاکمپاؤنڈ ڈولی کھاتہ کا تھا۔ جہاں سے 4عدد چلیدہ خولز اور ایک 9MM پستول لائسنس یافتہ بھی برآمد کیا گیا۔*
*انسپکٹر نواز علی زرداری*
ایس ایچ او تھانہ نبی بخش