کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کامیاب کارروائی اغوا ہونے والی بچی بازیاب، ملزم گرفتار
کراچی – شہر میں جرائم کے سائے کے باوجود پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کی مثال قائم ہوتی جا رہی ہے۔ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی ریحانہ کو ایس ایچ او کی بہترین حکمت عملی کے باعث بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واقعہ شاہنواز کالونی میں پیش آیا جہاں سے کمسن بچی ریحانہ کو اغوا کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے میں نگرانی بڑھا دی اور جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی حساس اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی گئی تاکہ بچی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ اغوا کار سے ابتدائی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
اہلِ علاقہ اور بچی کے والدین نے پولیس کی فوری کارروائی اور ایس ایچ او کی فرض شناسی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔