کراچی(رپورٹ ای این آئی)سندھ حکومت نے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سندھ حکومت کا بڑا عوامی ریلیف، شہری سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کردیا
شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد
پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی
تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری
محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے
غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
کے ایم سی کے بعد 25 ٹاؤنز کی سڑکوں پر بھی پارکنگ فیس مکمل طور پر بند
چیف منسٹر سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
پارکنگ فیس کا خاتمہ عوامی مفاد میں کیا گیا، نوٹیفکیشن
شہر بھر میں اب کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا
سندھ حکومت نے پارکنگ فیس پر پابندی کو فوری نافذالعمل کرنے کا حکم جاری کردیا
تمام میونسپل کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت، عمل نہ کرنے والوں پر کارروائی ہوگی
پارکنگ فیس صرف مخصوص پلاٹس یا علاقوں میں ہی قانونی طور پر لی جا سکے گی
شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پارکنگ مفت، بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے
پارکنگ فیس وصولی بند نہ کرنے والی میونسپل اتھارٹیز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا
پارکنگ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز، غیرقانونی فیس لینے والوں کو نہیں بخشا جائے گا
کے ایم سی کے علاوہ تمام ادارے اب شہر میں پارکنگ فیس نہیں لے سکیں گے
سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی
چیف منسٹر سندھ کی ہدایت پر پارکنگ سے متعلق مکمل پالیسی نافذ کردی گئی ہے
شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ کو مکمل طور پر مفت کیا گیا
محکمہ بلدیات نے تمام اداروں کو فوری اطلاق اور عملدرآمد کی ہدایات دے دی