کراچی(رپورٹ ای این آئی)سائیٹ ڈویژن پولیس کراچی ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کے حکم سے ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں انٹیلیجنس کی انفارمیشن پر گھات لگاکر منشیات فروشی جیسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی پی او جناب تابش علی نے ایس ایچ اوز کے ہمراہ گھات لگاکر آپریشن کیا۔
دوران آپریشن انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں۔
(1) محمد نصیر ولد امام بخش
(2) سیف ولد اسماعیل
(3) یونس ولد مسف الرحمان
دوران گرفتاری ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
▪️1.4 کلو چرس
▪️60 گرام آئس
▪️65 گرام کرسٹال اور 50،000 روپے کیش برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔