سرگودہا (رپورٹ بیورو)سرگودہا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ہائی ویز نے مون سون بارشوں کے دوران سڑکوں کو محفوظ رکھنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام تیز کر دیا ہے۔ ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے بتایا کہ میاں دا بنہ اور رتوکالا روڈ پر بارش سے کٹنے والے حصوں میں فوری کٹس فلنگ کی جا رہی ہے جبکہ بھیرہ ،ملکوال روڈ پر سبزے اور جھاڑیوں کی صفائی کے ساتھ برم کی ڈریسنگ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے موسم میں پانی کے بہاؤ کو منظم کرنے اور سڑکوں کے نقصان سے بچانے کے لیے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ملک گلفام اعوان نے مزید کہا کہ ہائی ویز ٹیمیں 24/7 الرٹ ہیں اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے-