
(رپورٹ عمران مشتاق)سوشل ویلفیئر تعلقہ رورل حیدرآباد میں معرکہ حق و جشن آزادی اور یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سوشل ویلفیئر سینٹر صاحب خان میرانی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ ثمینہ شیخ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حیدرآباد ڈویژن اور محترمہ فاطمہ ناز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز علی راہیموں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرویز جونییجو نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں سینٹر کے زیر انتظام تربیتی سلائی کورس مکمل کرنے والی بچیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے اختتام پر محترمہ تبسم رانی صاحبہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تعلقہ حیدرآباد رورل نے تمام معزز مہمانوں اور اسٹاف اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
