جامشورو ( رپورٹ عمران مشتاق)ملک بھر کی طرح جامشورو میں بہی یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی سربراہی میں ڈی سی آفس سے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُر جوش ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی میں اے ڈی سی ٹو ڈاکٹر عدنان منیر تنیو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹری ندیم قادر کھوکھر، مختيارکار کوٹری ماجد علی خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل امیر علی کولاچی، محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل سميت متعلقہ ضلعی افسران، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیر بنے گا پاکستان”، “بھارت کا ظلم نامنظور” اور “کشمیریوں کو آزادی دو” جیسے نعرے درج تھے،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری ودیگر افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ استحصال کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کی ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کی شناخت، آزادی اور بنیادی حقوق چھینے گئے ہم اس ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہیے ڈپٹی کمشنر آفس سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی سربراہی میں ڈی سی آفس سے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُر جوش ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی میں اے ڈی سی ٹو ڈاکٹر عدنان منیر تنیو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹری ندیم قادر کھوکھر، مختيارکار کوٹری ماجد علی خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل امیر علی کولاچی، محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل سميت متعلقہ ضلعی افسران، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیر بنے گا پاکستان”، “بھارت کا ظلم نامنظور” اور “کشمیریوں کو آزادی دو” جیسے نعرے درج تھے،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری ودیگر افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ استحصال کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کی ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کی شناخت، آزادی اور بنیادی حقوق چھینے گئے ہم اس ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہیے