ایم پی اے معاذ محبوب نے پی ایس–127 گلبہار کے مسائل کے حل کے لیے حسن کالونی میں عوامی میٹنگ منعقد کی، جس میں کے الیکٹرک، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سوئی گیس لمیٹڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سندھ پولیس کے نمائندے شریک ہوئے۔
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
ایم پی اے معاذ محبوب نے پی ایس–127 گلبہار کے مسائل کے حل کے لیے حسن کالونی میں عوامی میٹنگ منعقد کی، جس میں کے الیکٹرک، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سوئی گیس لمیٹڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سندھ پولیس کے نمائندے شریک ہوئے
میٹنگ میں ایم پی اے معاذ محبوب نے تمام محکموں کو سختی سے پابند کیا کہ وہ عوامی مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کریں کے الیکٹرک کو ہدایت دی گئی کہ جہاں ریکوری اچھی ہے وہاں کی پی ایم ٹیز کو مکمل طور پر لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔ عوامی شکایات کے مطابق جہاں اوور بلنگ کی جا رہی ہے وہاں فوری سروے کر کے درستگی کی جائے۔ ساتھ ہی واضح ہدایت دی گئی کہ کنڈا مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بالخصوص وہ عملہ جو خود کنڈے لگانے میں ملوث ہے، اس کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے۔ واٹر بورڈ کو ہدایت دی گئی کہ گلبہار میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور خاص طور پر پانی کے پریشر کو درست کیا جائے تاکہ عوام کو کے مسلسل مشکلات سے نجات ملے۔ سوئی گیس کو کہا گیا کہ گلبہار کے عوامی مسائل حل کرے اور گیس کی کمی کو دور کیا جائے۔
سندھ پولیس کو کہا گیا کہ علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو پابند کیا گیا کہ گلبہار میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنائی جائے اور کچرا اٹھانے کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔
ایم پی اے معاذ محبوب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور ہر ادارہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا پابند ہے