راول ہاؤس ٹنڈو جام میں نیاز حسین کی پر وقار تقریب کا انعقاد
رپوٹ عمران مشتاق
ٹنڈو جام: راول ہاؤس ٹنڈو جام میں آج ایک روح پرور نیاز حسین کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینیر صوبائی وَزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ، راول شرجیل میمن، صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی
علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی حضرات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ روحانی محفل کا مقصد ایصالِ ثواب اور اسلامی روایات کو زندہ رکھنا تھا۔تقریب میں شرکاء کے لیے لذیذ کھانے کا اہتمام کیا گیا جبکہ مہمانوں کی آمد پر منتظمین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
شرکاء نے اس موقع کو دینی و روحانی لحاظ سے انتہائی مؤثر قرار دیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں تمام مکاتب فکر کہ لوگوں نے شرکت کی جس سے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و بھائی چارگی کی فضاء کو تقویت ملی اور عوامی سطح پر سراہا گیا۔