حیدرآباد (رپورٹ عمران مشتاق) شہدائے کربلا کی یاد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حیدرآباد میں عزاداری کے مرکزی عشرہ مجالس منعقد کیئے جا رہے ہیں جن میں سے قدم گاہ مولا علیؑ پر منعقد ہونے والے ایک عشرہ مجالس سے پروفیسر کرم حسین وڈھو اور دوسرے عشرہ مجالس سے علامہ مجاہد حسین عباسی خطاب فرما رہے ہیں جبکہ محفل حسینی میں حافظ ارتضیٰ نجفی، امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ میں علامہ ڈاکٹر سید احسن رضا نقوی اور مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں مولانا ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی مرکزی مجالس سے خطاب فرما رہے ہیں جبکہ شہر کی جملہ امام بارگاہوں میں بھی مجالس عزا کے چھوٹے بڑے اجتماعات جاری ہیں جن سے معروف علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں۔ دوسری جانب 5 محرم الحرام کو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے ذوالجناح والے متعدد ماتمی پِڑ برآمد ہوں گے۔عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اللہ داد چنڈ گوٹھ سے جماعتیوں کا پِڑ اعجاز علی بلوچ کے زیر اہتمام،
چھوٹکی گھٹی سے سانول شاہ کا پِڑ ذاکر حسین شاہ کے زیر اہتمام، کھائی روڈ سے بدر سومرو کا پِڑ ان کے ہی زیراہتمام، ٹنڈو ولی محمد سے مقبول حسین صبح پوتہ کا پِڑ ماما جمیل صبح پوتہ کے زیر اہتمام، صدر سے مولائیوں کا پِڑ غلام شبیر عمرا نی کے زیر اہتمام، دادن شاہ کالونی سے سومروں کا پِڑ حفیظ الرحمان سومرو کے زیر اہتمام، فقیر کا پِڑ سے یونسانیوں کا پِڑ ایڈووکیٹ اطہر انور سومرو یونسائی کے زیر اہتمام، قدم گاہ مولا علیؑ سے مولا کا پِڑ انجمن امامیہ سندھ کے زیر اہتمام، دادن شاہ کالونی سے گل محمد بورانو کا پِڑ ان کے ہی زیرِ اہتمام، گاؤں لالو لاشاری سے شیر علی شاہ کاظمی کا پِڑ ان کے ہی زیر اہتمام،
گاؤں صاحب خان مرڑانی چینل ناکہ سے گل محمد مرڑانی کا پِڑ ان کے ہی زیرِ اہتمام، ٹنڈو میر نور محمدلطیف آباد نمبر 4 سے مائی جادو کا پِڑ ربو شیدی کے زیر اہتمام، امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبرؑ، ٹنڈو غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے جھولے پاک والا پِڑ، حسین آباد سے زوار نواب کا پِڑ نثار علی بالادی کے زیر اہتمام، حسین آباد سے ہی کلہوڑوں کا پِڑ ماسٹر غلام حسین کے زیر اہتمام برآمد ہوں گے۔ جملہ پِڑ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے رات کو ان ہی مقامات پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے جبکہ مولا کا پِڑ صبح سویرے درگاہ امام علی شاہ شیرازی لجپت روڈ پر پہنچ کر توقف کرے گا جہاں سے 6 محرم کی دوپہر کو نہر کے لیے قدم گاہ مولا علیؑ کی جانب روانہ ہوگا۔