(رپورٹ ای این آئی)جعلی صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ جرنلسٹ پروٹیکشن ب کے تحت سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا اسلام آباد حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا۔ پارلیمنٹ سے منظور شدہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل نہ صرف صحافیوں کو قانونی تحفظ دے گا بلکہ اس کے تحت دو نمبر (جعلی) صحافیوں کی سکروٹنی بھی کی جائے گی
ذرائع کے مطابق، متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کی نشاندہی کریں جو صحافی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے غیر قانونی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ بل کے تحت سکروٹنی کا باقاعدہ عمل جلد شروع کیا جائے گا جس میں صحافتی اداروں، پریس کلبز اور رجسٹریشن ڈیٹا کی مدد سے اصل اور جعلی صحافیوں کے درمیان تمیز کی جائے گی۔ اہم نکات: ——صحافیوں کو دھمکانے، مارنے یا ذرائع مانگنے پر ناقابلِ ضمانت مقدمات ہوں گے خود کو جھوٹا صحافی ظاہر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی پریس کارڈز اور اداروں کی تصدیق شدہ فہرستیں مرتب کی جائیں گی میڈیا ہاؤسز اور پریس کلبز کو اپنے ممبران کی مکمل فہرست فراہم کرنا ہوگی صحافتی برادری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف اصل صحافیوں کو تحفظ ملے گا بلکہ صحافت کو بدنام کرنے والے عناصر کی بیخ کنی بھی ممکن ہوگی۔