(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع ملیر پولیس کراچی
ملیر کینٹ پولیس کی کاروائی، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار
پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا
گرفتار ملزمان نشہ کر کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کرنے کی وارداتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 125 موٹرسائیکل، چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان، فرحان اور نبیل کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ شاہ فیصل کی حدود سے دوران واردات چھینی گئی تھی۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور پہلے بھی منشیات سمیت موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔