کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو ) ایس ایس پی ایسٹ امجد حیات ( ٹریفک پولیس) کے آفس میں دو پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں ڈی ایس پی امجد رفیع اور انسپکٹر سید بچل شاہ ( ایس او ٹریفک) کو ریٹائرمنٹ پر ایس ایس پی ایسٹ نے دعوت اور الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔
جس میں دونوں ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی پولیس میں خدمات کو سراہا گیا اور تعریف کی گئی ۔ اور معزز پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
اس طرح کی تقریبات سے نوجوان پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔۔