سرگودھا(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ سرگودھا کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنے وطن اور افواج سے محبت کی جڑیں بہت گہری ہیں،ان جڑوں کو سازشوں سے کاٹنے اور کھوکھلا کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں سے غداروں کا خاتمہ کرنا ہوگا اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں بے غیرت دشمن ملا ہے جو کہ سرحدوں پر تو ہمارے مقابل نہیں آسکتا لیکن وہ ہماری صفوں میں غدار پیدا کر کے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھر جنگ میں دشمن کو عبرتناک شکست دیکر بھی ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے اور اگر دشمن نے اب شرارت کی تو پاک فوج جنگ کو بھارت کو اس کے گھر میں گھس کر مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے