
سرگودہا(رپورٹ بیورو)سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانیوالے 60 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب، وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کیبنٹ ارکان کی طرف سے پنجاب پولیس کے ہیومن ریسورس، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور سرپرستی اور تعاون پر انتہائی شکر گذار ہیں، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، ترقی پانیوالے افسران کی فیملیز کی بڑی تعداد میں شرکت، ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد، حال ہی میں پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ منعقد کیا گیا، ترقی پانے والے افسران شہریوں کی بے خوف حفاظت، پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔
