
سرگودہا (رپورٹ بیورو) سرگودہا
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی قومی شجر کاری مہم کے تحت سرگودہا ڈویژن میں باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے منگل کے روز اپنے دفاتر کے سبزہ زار میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کنزرویٹر جنگلات سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق مون سون سیزن کے دوران سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 38 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ یہ مہم 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں جو ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت، بارشوں اور موسمی توازن میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم صرف ماحولیات کے تحفظ کے لئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے ایک قومی فریضہ ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شہری کو اس مہم میں حصہ لینا چاہئے۔ اگر ہم سب پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کریں تو سرگودہا کو سرسبز اور صحت مند بنایا جا سکتا ران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق شجر کاری کے مقررہ ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اور عوامی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ قومی مہم کے تحت سرگودہا ضلع میں 75 ہزار جبکہ صوبہ بھر میں دو کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔
