
سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان کی کاوشوں سے متعدد شہریوں کو مجموعی طور پر 39 لاکھ 82 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد اشرف کو جی پی او کی طرف سے جوائنٹ اکاؤنٹ کی 10 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم، ملٹری پنشنرز کو سی ایم اے کی جانب سے 29 لاکھ 87 ہزار 85 روپے، اور گوہر خان (تحصیل بھیرہ) کو 8 لاکھ 55 ہزار 326 روپے کی پنشن کی ادائیگی کی گئی۔یہ تمام کیسز کئی سالوں سے التوا میں تھے جن کا حل وفاقی محتسب کے دفتر کی مداخلت سے ممکن ہوا۔ ریجنل ہیڈ نے کہا کہ یہ کامیابی عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے ادارے کے عزم کا مظہر ہے۔رقم ملنے پر درخواست دہندگان نے وفاقی محتسب کے دفتر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دیرینہ مسائل کا حل ہوگیا ہے۔
