
منڈی بہاوالدین (میاں شریف زاہد )پیرا فورس کی جانب سے اعلانات اور 15 دن کی مہلت گزر جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تجاوزات سے پاک پنجاب پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے صدر بازار منڈی بہاوالدین اور دیگر بازاروں میں تھڑے تجاوزات ختم کرنے کے لیے بڑی بڑی مشینوں کے ذریعے تجاوزات گر ا ئی جارہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ اور پیرا فورس کے ایس ڈی آئی او تابش محمود بٹ نے فیس دی پریس پروگرام میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تجاوزات سے پاک پنجاب کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے انہوں نے کہا خوبصورت شہروں گلی محلوں کا تجاوزات مافیاء نے حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا تھا اور عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے حکومت پنجاب نے عملی اقدامات کرنے کے لئے پیرا فورس کو پالیسی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کسی بھی فرد کو ہراساں یا پریشان کرنا نہیں لیکن کسی صورت تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ اور پیرا فورس کے تا بش محمد بٹ ایس ڈی آئی او نے کہا کہ تاجروں کے مطالبہ پر 15دن کی مہلت دی گئی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ منڈی بہاوالدین آغا رضوان بشیر کی نگرانی میں جو لائنیں لگائی گئیں تھیں اور مساجد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اعلانات کرا کر وارننگ دی گئی تھی اس پر کسی نے بھی عملدرآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے اب آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے ابتدائی طور پر صدر بازار منڈی بہاوالدین اور دیگر بازاروں میں آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا ہے اور اب بھی تاجروں دکانداروں چھاپڑی فروشوں ریڑھی بانوں کو تعاون کرنا چاہیے ورنہ قانونی طور پر کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا خلاف ورزی پر قانون اپنا رستہ خود بنائے گا
