منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) بزم غلامان مصطفے ا گوڑھا محلہ اراکین انتظامیہ کمیٹی کے تحت مرکزی جامع مسجد گلزار مصطفے ا محلہ گوڑھا منڈی بہاوالدین میں محفل میلاد مصطفے ا کی روحانی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت مبلغ یورپ حضرت مو لا نا علامہ الحاج محمد اسلم۔نقسبندی نے کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی جبکہ شیخ الحدیث حضرت مو لا نا علامہ قیصر نواز جلالی نے جشن آمد رسول ص کے موضوع پر روحانی خطاب کیا محفل میلاد میں علماء مشائخ۔قراء حضرات معززین نمازیوں صحافیوں نعت خوانوں اور عاشقان مصطفے ا نے شرکت کی اختتام پر اجتماعی دعائے خیر کی گئی ازا ں بعد شرکاء کے اعزاز میں لنگر دیا گیا