(رپورٹ بیورو)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا پرامن عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر تمام اداروں، مکاتب فکر، اور رضاکاروں سے اظہار تشکر کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی، صفائی ستھرائی، اور بہترین انتظامات کے ساتھ جلوسوں و مجالس کے پُرامن انعقاد پر تمام متعلقہ اداروں، افسران، مذہبی رہنماؤں اور شہریوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہےڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ریسکیو 1122، پاک فوج، رینجرز، سول ڈیفنس کے رضاکاروں، تاجروں، محکمہ تعلقات عامہ ،میڈیا نمائندگان، امن کمیٹی کے ارکان، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، جلوسوں و مجالس کے منتظمین ، رفاعی تنظیموں، سوسائٹی کے نمائندگان اور محرم انتظامات میں حصہ لینے والے تمام رضاکاروں کی خدمات کو سراہا ڈپٹی کمشنر نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل اداروں کی خصوصی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس پر بروقت صفائی، لائٹنگ، جراثیم کش اسپرے اور کوڑا کرکٹ کی موثر انداز میں صفائی کو یقینی بنایا جس سے عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول میسر آیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام محکموں کے درمیان باہمی رابطہ، کوآرڈینیشن اور ایمرجنسی رسپانس نے ایک مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ،کنٹرول رومز کی فعالیت، اور مرکزی جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی موثر تعیناتی قابلِ تحسین رہی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس،اور دیگر اداروں نے جس خلوص، پیشہ ورانہ مہارت اور محنت سے فرائض انجام دیے، وہ قابلِ تقلید ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور کمیونٹی لیڈرز نے بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضاء قائم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا مزید کہنا ہے کہ یہی اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون ہی ہمارے معاشرتی استحکام کی بنیاد ہے، جسے آئندہ بھی برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.