کراچی(رپورٹ ای این آئی)بلدیہ مواچھ گوٹھ کے گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے 4 بچوں پر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کے چھیلہ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے 4 بچوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے 4 بچے جھلس گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پڑوس میں بچے کھیل رہے تھے اور شور ہو رہا تھا کہ اسی دوران نشے کے عادی شخص نے بچوں پر پیٹرول پھینک کر آگ لگائی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی، حراست میں لے لیا گیا ہے، 2بچوں کی عمر 4 سال، ایک کی 6 سال اور ایک کی 2 سال ہے۔
بعد ازاں واقعے کے بعدخود کو آگ ملزم لگانے والا ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔