(رپورٹ ای این آئی)بلوچستان کی جیلوں میں 258 قیدی ٹی بی ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا پائے گئے ہیں بلوچستان کی جیلوں میں 258 قیدی ٹی بی ، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی 12 جیلوں میں پابند سلال 2954 قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 2954 قیدیوں میں سے 126 قیدی ٹی بی کے مرض میں مبتلا پائے گئے ،6 قیدیوں کے ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ،جبکہ ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا 45 اور ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا 81 قیدی بھی سامنے آگئے ۔
اس طرح مجموعی طور پر 258 قیدی ٹی بی ، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا پائے گئے۔بلوچستان کی جیلوں میں سب سے زیادہ 88مریض قیدی سینٹرل جیل مچ میں پائے گئے۔
اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی اسکریننگ مکمل ہوگئی ہے اب محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مریض قیدیوں کا علاج شروع کیا جائےگا