(رپورٹ عمران مشتاق)آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی زیرِ نگرانی دیوالی کے موقع پر پولیس کے ہندو ملازمین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور خوشیوں میں شمولیت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے
اس موقع پر ایس ایس پی ہاؤس و آفس، ڈی آئی جی ہاؤس و آفس اور پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دیوالی کے موقع پر مٹھائیاں اور پھولوں کے گلدستے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے آر آئی پولیس ہیڈکوارٹر انسپکٹر سلمان مبین نے پیش کیے۔
اسی طرح ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے انچارج افسران نے ایس ایس پی حیدرآباد کے بھیجے گئے اپنے متعلقہ تھانوں میں تعینات ہندو پولیس اسٹاف کو دیوالی عید کے موقع پر مٹھائیاں اور گلدستے پیش کیے، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید فروغ ملا۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر کے آئینی و قانونی حقوق حاصل ہیں، اور پولیس فورس میں اقلیتی برادری کے افسران و اہلکار ملک کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد محبت، اتحاد اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے، تاکہ ہر تہوار خوشی، امن اور بھائی چارے کی علامت بنے۔