سرگودھا(رپورٹ بیورو)سرگودھا اسپیشل آپریشنز سیل کی سب سے بڑی کارروائی خطرناک اشتہاری نوازش پھلو گرفتار۔ نوازش علی ہنجرا عرف پھلو کو انٹرپول کے ذریعے اسپین سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوازش پھلو کے سر کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر تھی: ترجمان سرگودہا ریجن پولیس۔ اسپیشل آپریشنز سیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔
گرفتاری میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کا کلیدی کردار۔ ملزم کو قانونی تقاضے مکمل کر کے جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔پولیس مجرم کو دنیا کے کسی بھی کونے سے گرفتار کر سکتی ہے۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان۔اسپیشل آپریشنز سیل 128 مفرور ملزمان کو ٹریس کر چکا 15 گرفتار۔ باقی مفرور ملزمان کو بھی جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان سرگودہا ریجن پولیس