ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) تھانہ بڑاگھر کی حدود میں ڈاکووں کا ناکہ، شہریوں سے لاکھوں کی نقدی و موبائل لوٹ کر فرار، چار مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 3 بڑاگھر کا رہائشی محمد اکرم کھرل اپنے ساتھی غلام فرید ولد نور محمد کے ہمراہ رکشہ پر بچیکی سے واپس اپنے گاوں جا رہا تھا۔ جب وہ رات تقریباً 11 بجے ڈھاری پربیرے کے مقام پر پہنچے تو اچانک چار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیاڈاکوو¿ں نے محمد اکرم سے 5 ہزار روپے، غلام فرید سے 15 ہزار روپے نقدی، راہگیر محمد یوسف ولد محمد شیر سے 50 ہزار روپے نقدی اور ایک اور ابوسفیان سے موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکووں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے، تاکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو اور قانون شکن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔