ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) موڑکھنڈا کے رہائشی 57 سالہ شخص نے نہر میں چھلانگ لگا دی، لاش کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق محلہ مارتھانوالہ موڑکھنڈا کے رہائشی محمد یٰسین ولد نظام دین نے قادرآباد -بلوکی رابطہ نہر (کیو بی لنک) میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔تاحال لاش برآمد نہیں ہو سکی اور چھلانگ لگانے کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نہر کے کنارے جمع ہو گئی۔یہ افسوسناک واقعہ تھانہ منڈی فیض آباد کی حدود میں پیش آیا ہے۔