ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) باوردی کانسٹیبل کی جانب سے بینک ملازم خاتون کو ہراساں کیے جانے پر مقدمہ درج ، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے نجی بینک کی خاتون ملازمہ کو ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون بینک ملازم جب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھی تو راستے میں باوردی پولیس کانسٹیبل افضل نے اسے روک کر موبائل نمبر مانگا، نازیبا گفتگو کی اور گالی گلوچ بھی کیاور کہا کہ تم نہیں جانتی ،میں پولیس والا ہوں تمہارا موبائل نمبر حاصل کرنا میرے مشکل نہیں ،خاتون نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد قانونی کارروائی کی جائے گی عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس اہلکار کی اس حرکت پر شدید مذمت کی ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ پولیس فورس میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب ممکن ہو۔