ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) مبینہ پولیس مقابلہ اور کامیاب کارروائیاں خطرناک ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں پولیس کی دو الگ الگ کارروائیوں، جن میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ بھی شامل ہے، کے دوران ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث پانچ خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاپہلی کارروائی تھانہ صدر شاہکوٹ کے علاقے راٹھور فارم کے قریب ا±س وقت پیش آئی جب پولیس پارٹی پر چار نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے حقِ حفاظت کے تحت جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میںدوملزمان دارین اور قاسم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزمان کو ٹی ایچ کیو اسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے دوسری بڑی کارروائی تھانہ واربرٹن پولیس نے انجام دی، جس میں ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ ملزمان 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کا ریکارڈ ضلعی پولیس کے پاس موجود ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید ندیم عباس نے دونوں کارروائیوں کو پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہیں گے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔