ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) مرکزی جمیعت اہل حدیث تحصیل ننکانہ صاحب کی تقریب حلف برداری, ضلعی امیر قاری عتیق الرحمان اظہر نے نومنتخب ذمہ دران سے حلف لیا, تقریب کے شرکاءکی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت تفصیلات کے مطابق مرکزی جمیعت اہل حدیث تحصیل ننکانہ صاحب کی تقریب حلف برداری مسجد الکمال میں ہوئی جس میں ضلعی امیر قاری عتیق الرحمان اظہر, سابق ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر, اسامہ چوہدری اور حافظ محمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی, ضلعی امیر قاری عتیق الرحمان اظہر نے نومنتخب ذمہ دران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا انہیں مبارکباد دی اور انہیں اخلاص, ایثار اور استقامت دین کی تلقین کی, اس موقع پر تحصیل امیر ماسٹر محمد زبیر اور تحصیل ناظم قاری عبدالغفار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلعی اور مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پاکستان میں قرآن و سنت کی بالادستی کے لئے کام کریں گے, شرکاءنے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔