سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی جاتی ہے بلکہ انہیں دھکم پیل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ یہ افسوسناک رویہ ان ملازمین کی جانب سے سامنے آتا ہے جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسماعیل کے ماتحت ہیں۔ خاص طور پر ایک شخص، جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا قریبی اور منظورِ نظر ہے، ویڈیو میں واضح طور پر خواتین سے غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ رویہ نہ صرف انسانی وقار کے خلاف ہے بلکہ ادارے کی ساکھ کو بھی مجروح کرتا ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف شفاف انکوائری کروا کر سخت کارروائی عمل میں لائیں۔