رپورٹ ای این آئی میجر (ر) عادل راجہ کو گرفتار کر لیا گیار
اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلیے بلایا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔عادل راجہ کو پاک فوج کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔ اس سے پہلے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان بازی پر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹویٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے ، فوری طور پر پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں